ٹائیگر پرنٹ اسکرٹ میں اداکارہ سارا علی خان نے مچایا تہلکہ
بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ایسے تو اکثر ہی اپنے لکس اور اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔
حال ہی میں سارا کا ایسا لک فینس کو دیکھنے کو لا، جس سے فینس دنگ رہ گئے ۔ ادکارہ کی تصاویر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
سارا علی خان حال ہی میں ممبئی میں ایک پروگرام کا حصہ بنی تھیں ۔ اس دوران سارا کا اسٹائل قابل دید تھا ۔
اداکارہ سارا علی خان نے بلیو کلر کے کٹ سلیو ٹاپ کے ساتھ شیمری ٹائیگر پرنٹ اسکرٹ پہن رکھی تھی ۔
اداکارہ کی اسکرٹ نے ان کے لک میں چار چاند لگانے کا کام کیا ۔
بلیو کلر کے ٹاپ ، شیمری ٹائیگر پرنٹ اسکرٹ کے ساتھ سارا علی خان نے پنک کلر کی ہائی ہیلس کیری کر رکھی تھی ۔
سارا علی خان نے اسٹائلش آوٹ فٹ کے ساتھ کانوں میں چھوٹے ہینگنگ ایئررنگس کے علاوہ کسی طرح کی خاص جیولری نہیں پہن رکھی تھی۔
اداکارہ سارا علی خان نے سافٹ میک اپ کے ساتھ آنکھوں کے نیچے کاجل اور براون لپ شیڈ کیری کیا تھا ۔
سارا نے بالوں کو پیچھے کی طرف کرکے اسٹائل کررکھا تھا ۔
سارا علی خان نے پروگرام میں کبھی اسٹائل تو کبھی اسمائل کے ساتھ کیمرے کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک پوز دئے ۔
.