ناریل کے پانی سے متعلق حیران کن فائدے

ناریل قدرتی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جس میں موجود پانی بھی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔

اس پانی کے بیش تر طبی فوائد کی وجہ اس میں موجود الیکٹرولائٹس کی بہت زیادہ مقدار ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناریل کا پانی بلڈ شوگر لیول کو کم کر سکتا ہے۔

پتھری کی روک تھام کے لیے تحقیقی رپورٹس کے مطابق ناریل کا پانی بہترین ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ناریل کا پانی پینے والے گروپ کا کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسڈر لیول نمایاں حد تک کم ہوگیا۔

ناریل کا پانی 94 فی صد پانی اور بہت کم چکنائی پر مبنی ہوتا ہے، مجموعی طور پر ایک کپ پانی میں 60 کیلوریز ہوتی ہیں۔

ناریل کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

فری ریڈیکلز ایسے غیر مستحکم مالیکیولز کو کہا جاتا ہے جو میٹابولزم کے دوران خلیات بناتے ہیں۔