شہریت ترمیمی قانون، تاریخ میں کی گئی غلطی کودرست کرنے کی کوشش

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے ملک میں شہریت ترمیمی قانون 2019 کے نفاذ پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک پر لوگوں کو اس طریقے سے شہریت دی گئی ہے۔

امریکہ سے لے کر یورپ تک شہریت مذہبی یا تاریخی بنیادوں پر دی جاتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں امریکہ سے لے کر یورپ تک کے ممالک کو بتایاہے۔نیوز۱۸کےزیراہتمام منعقد ہ رائزنگ بھارت سمٹ 2024 میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایس جے شنکر نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کے ذریعہ ،تاریخْ میں کئی غلطی کو درست کیاجارہاہے۔

نیوز 18 کے لیڈرشپ کنکلیو ‘رائزنگ انڈیا 2024’ کے پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ مودی کی ضمانتیں ہندوستان اور بیرون ملک بھی کام کرتی ہیں۔

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے جب سوال کیاگیاکہ شہریت ترمیمی قانون پر، آپ غیر ملکی ہم منصبوں کو کیسے سمجھائیں گے کہ یہ امتیازی قانون نہیں ہے؟

اس قانون کے تحت مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں ایس جے شنکر نے کہا، ‘جب سی اے اے پاس ہوا تھا، تب بھی میں بولا تھا اور اب بھی بول رہا ہوں۔

میں نے برسلز میں اپنے یورپی اور یورپی یونین کے ساتھیوں سے کہا تھا کہ وہ شہریت کے حوالے سے اپنے متعلقہ قوانین کو دیکھیں، شہریت دینے کے معیار کو دیکھیں اور مجھے بتائیں کہ کیا آپ کے ملک میں مخصوص کیٹیگریز کی شناخت کے لیے کوئی معیار نہیں ہے۔

ہر کسی کے پاس کچھ نہ کچھ ہوتا ہے، چاہے وہ زبان ہو، مذہب ہو یا تاریخ۔ میں ریکارڈ پر بہت سی مثالیں دے رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں آپ کو ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری تاریخ میں کسی مسئلے کی ایک خاص صورت حال کو درست کرنے کا معاملہ ہے۔