چھلکا اتارے بغیر بھنے ہوئے چنے کھائیں

 کالا چنا بھنا جائے تو اس کا ذائقہ بہت اچھا لگتا ہے۔

لوگ بھنے ہوئے چنے کو کئی طریقوں سے کھاتے ہیں۔ اس کو پیس کر ستو تیار کیا جاتا ہے۔

بھنا ہوا چنا کھانے سے جسم کو  توانائی آتی ہے۔

تاہم کچھ لوگ بھنے ہوئے چنے کھاتے ہوئے چھلکا نکال دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنے سے چنے کی غذائیت کم ہو جاتی ہے؟

بھنے ہوئے چنے کے چھلکے میں بھی کئی طرح کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

  اس لیے جب آپ بھنے ہوئے چنے کو چھلکے کے ساتھ کھاتے ہیں تو جسم کو دوہرے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق بھنے ہوئے چنے میں فائبر، وٹامنز، پروٹین اور معدنیات بھرپور ہوتے ہیں۔

جب آپ بھنے ہوئے چنے کو چھلکے کے ساتھ کھاتے ہیں تو پٹھے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ چونکہ اس میں پروٹین ہوتا ہے، جو کہ پٹھوں کی مجموعی نشوونما اور صحت کو فروغ دیتا ہے۔

اس میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے۔ صحت مند نظام انہضام کی حمایت کرتا ہے۔ آنتوں کی حرکت درست رہتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو قبض کا مسئلہ نہیں ہوگا۔