روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وراٹ کوہلی کو چھوڑا پیچھے
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔
روہت نے افغانستان کے خلاف اپنے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی۔
روہت نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں افغانستان کے گیند بازوں پر قہر ڈھایا ۔
روہت شرماٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔
روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
روہت موجودہ ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
یکن تیسرے ٹی ٹوینٹی میں انہوں نے سنچری بنا کر زبردست واپسی کی۔
روہت شرما نے اپنی سنچری 64 گیندوں میں مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔
انہوں نے رنکو سنگھ کے ساتھ مل کر پانچویں نمبر پر 190 رنز کی شراکت داری کی۔
۔