سماج وادی پارٹی سنبھل کےرکن پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق کاانتقال

سماج وادی پارٹی سنبھل کے ایم پی شفیق الرحمان برق کا منگل کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

سماج وادی پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سنبھل سے امیدوار بھی بنایاتھا۔

شفیق الرحمان برق طویل عرصے سے علیل تھے اور انہیں مراد آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ حال ہی میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی ان سے ملنے اسپتال گئے تھے۔

تقریباً 57 سال قبل ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ جہاں چودھری چرن سنگھ کے رابطے میں آنے کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور آگے بڑھے۔

کیونکہ سنبھل مسلمانوں کا گڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ سے انہوں نے ایک مسلم لیڈر کے طور پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

سنبھل لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق ، پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن پارلیمنٹ ہیں اس لئے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

جینا رائن ہارٹ 30.2 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایک آسٹریلوی کان کنی میگنیٹ ہے۔ وہ ملک کی امیر ترین شہری ہیں۔

شفیق الرحمان برق لوک سبھا کے سب سے سینئر رکن پارلیمنٹ تھے۔ شفیق الرحمان برق چار بار، ایم ایل اے اور پانچ بار ایم پی رہ چکے ہیں۔