بچوں کو  پیسے بچانا کیسے سکھایا جائے؟

اگر آپ بچوں میں فضول خرچی کی عادت کو روکنا چاہتے ہیں تو ان میں بچپن ہی سے بچت کی عادت ڈالیں۔

یہ عادت بچوں میں مالی نظم و ضبط پیدا کرنے اور ذمہ داری سیکھنے میں بہت مدد کرتی ہے۔

بچوں کو پاکٹ منی کا ایک حصہ بچانے کی ترغیب دیں۔ انہیں سکھائیں کہ جب بھی انہیں پیسے ملیں، بچت کے لیے تھوڑا سا ایک طرف رکھیں۔

بچوں کو ایک پگی بینک یا ایک جار دیں جس میں وہ اپنی بچت دیکھ سکیں۔ یہ انہیں بچانے کی ترغیب دیتا ہے۔

بچے اپنے والدین کو دیکھ کر سیکھتے ہیں۔ اگر وہ آپ کو پیسے بچاتے اور سمجھداری سے استعمال کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہ بھی یہی سیکھیں گے۔

انہیں سمجھائیں کہ بچت کر کے وہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر چیزیں خرید سکتے ہیں یا کسی خاص موقع کے لیے پیسے بچا سکتے ہیں۔

ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہیں کبھی کبھار چھوٹے انعامات دیں۔

اس سے ان کا اعتماد بڑھے گا اور وہ بچت کی اہمیت کو سمجھیں گے۔