بچوں کو روزانہ زیادہ دیر تک فون نہیں دکھانا چاہیے

آج کےڈیجیٹل دور میں  اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ جیسی ڈیوائسز کا استعمال حد سے بڑھ گیا ہے۔

جس کی وجہ سے لوگوں کا اسکرین ٹائم گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

یہاں تک کہ بچے بھی ان آلات کو استعمال کر رہے ہیں اور گھنٹوں اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔

ایسا کرنا بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اپنے بچے کے اسکرین ٹائم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی، تاکہ وہ کسی پریشانی کا شکار نہ ہو۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کی رپورٹ کے مطابق 0 سے 2 سال کی عمر کے بچوں کو اسکرین بالکل نہیں دکھانا چاہیے۔

اس عمر میں تھوڑا سا اسکرین ٹائم بھی محفوظ نہیں سمجھا جاتا۔

  سال 2سے 12 سال تک کے بچوں کا اسکرین ٹائم روزانہ زیادہ سے زیادہ 1 گھنٹہ ہونا چاہیے۔

جبکہ 12 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دن میں 2 گھنٹے سے زیادہ اسکرین نہیں دیکھنا چاہیے۔

یہاں تک کہ بالغوں کے لیے بھی، ایک دن میں اسکرین کے وقت کی حد 2 گھنٹے ہے۔

کام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی سکرین ٹائمنگ بڑھ سکتی ہے لیکن اسے کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔