امبانی کے گھر ہوا گنپتی بپا کا پروگرام، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے کی شرکت
امبانی خاندان نے منگل 19 ستمبر کو گنیش چترتھی کے موقع پر اپنی ممبئی کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں گنیشوتسو منایا۔
اس عظیم الشان جشن میں بالی ووڈ ستاروں سمیت ملک کی کئی دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
اجے دیوگن، روہت شیٹی، انیل کپور، ریکھا، منیش ملہوترا، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، ورون دھون، نتاشا دلال، چنکی پانڈے، کرشمہ کپور، اننیا پانڈے، نویا نویلی نندا سمیت کئی دیگر ستارے بھی نظر آئے۔
شاہ رخ خان اپنے پورے خاندان کے ساتھ امبانی خاندان کے گنپتی بپا کے درشن کرنے پہنچے۔
سلمان خان بھی اپنے لُک میں بہت ہینڈسم لگ رہے تھے۔ وہ گہرے رنگ کے کُرتے اور سفید پاجامہ میں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔
ہیما مالنی، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے اپنی اہلیہ مانا کے ساتھ اس جشن میں شرکت کی۔ اس دوران ان سب کا روپ کافی متاثر کن نظر آیا۔
اجے دیوگن کو امبانی کے گنیشوتسو کی تقریبات میں سفید کرتہ اور میچنگ پتلون میں دیکھا گیا۔ وہ اپنے قریبی دوست ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
اس دوران سدا بہار اداکارہ ریکھا بھی بہت خوبصورت انداز میں نظر آئیں۔ وہ ہمیشہ کی طرح گہرے رنگ کی کانجیورام سلک ساڑھی اور میچنگ بلاؤز میں خوبصورت لگ رہی تھی۔
مشہور اداکارہ کرشمہ کپور بھی اس دوران نظر آئیں۔ وہ سرخ کرتہ شرارہ سیٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔
رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا نے بھی اپنے روایتی لباس سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔