پھول گوبھی کھانے کے نقصانات

سردیوں کے موسم میں پھول گوبھی سے بنے پکوان کھانے کا مزہ ہی الگ ہے۔

سردیوں کے  موسم میں گرمی کااحساس منانے کا یہ ایک لذیذ طریقہ ہے۔

پھول گوبھی کی سبزی  مختلف طریقوں سے تیار کی جا سکتی ہے۔

 مٹر اور آلو کو ملا کر گوبھی کا سالن بنایا جاسکتا ہے۔

پھول گوبھی کھانا بہت فائدہ مند ہے، یہ قوت مدافعت بڑھتا ہے۔

لیکن زیادہ پھول گوبھی کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

پھول گوبھی کا زیادہ استعمال یورک ایسڈ کو بڑھا سکتا ہے۔

اگر جسم میں پیورین کی مقدار زیادہ ہو تو یورک ایسڈ کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔

اس کی وجہ سے گردے کی پتھری اور گاؤٹ کا مسئلہ بھی بڑھ سکتا ہے۔