یہ  سبزیاں آئرن سے بھرپور ہوتی ہیں اور ہیموگلوبن کی کمی کو  دور کر دیتی ہیں 

آئرن ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہے جو کہ کھانے پینے کی اشیاء سے دستیاب ہوتا ہے۔

ہیموگلوبن کی کمی پر قابو پانے کے لیے آئرن سے بھرپور غذائیں کھائیں۔

سبزیوں میں آئرن کی اچھی مقدار ہوتی ہے اور   سبزیاں وافر مقدار میں کھائیں۔

پالک آئرن اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے اور جسم میں خون کی پیداوار کو بڑھاتی ہے۔

میتھی آئرن اور وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو کہ نظام انہضام کو بڑھا سکتی ہے۔

سرسوں کے پتے بھی آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ سبزیاں دل کی صحت کو فروغ دیتی ہیں۔

چقندر آئرن، فولک ایسڈ اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ خون کو بڑھاتا ہے۔

بروکولی آئرن اور وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔