اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلےمہمانوں کےلیےخصوصی ڈریس کوڈ

ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور سی ایم ڈی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے شادی سے پہلے کے فنکشنز کا اہتمام 1 سے 3 مارچ تک کیا گیا ہے۔

شادی سے پہلے ہونے والی تقاریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کے لئے 9 صفحات پر مشتمل ایونٹ گائیڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔

اس میں مہمانوں کے لیے رات کی تھیم، ڈریس کوڈ اور ٹریول پلان کی وضاحت کی گئی ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ تمام مہمان یکم مارچ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان ممبئی یا دہلی سے چارٹرڈ فلائٹ سے جام نگرپہنچیں گے۔

-پہلے دن کا تھیم این ایوننگ ان ایورلینڈ ہے۔ اس دوران تمام مہمانوں کا ڈریس کوڈ ‘Elegant Cocktail’ ہے۔

دوسرے دن کا تھیم اے واک آن دی وائلڈ سائیڈ ہے جس کا ڈریس کوڈ ‘جنگل فیور’ ہے۔ اس کا اہتمام جام نگر میں مکیش امبانی کے اینیمل ریسکیو سینٹر کے باہر کیا جائے گا۔

تمام مہمانوں کو تقریب کے لیے آرام دہ جوتے اور کپڑے پہننے کا مشورہ دیا گیا ہے۔