یہ پھل صحت کے لیے نعمت، جانیے اس کے فوائد

بہت سے پھل ایسے ہیں، جو کھانے میں لذیذ ہونے کے ساتھ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

اسٹرابیری بھی ایک ایسا ہی پھل ہے، اس کا ذائقہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے۔

بچوں کو اس کے ذائقے والے پکوان بہت پسند آتے ہیں۔

یہ شیک، کیک، چاکلیٹ سمیت کئی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے۔

اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس اور پولیفینول خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔

جو کہ صحت کے بہت سے مسائل کو دور کرنے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

اسٹرابیری کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اسٹرابیری وزن کو کم کرنے میں موثر ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور اسٹرابیری کھانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔