ایران میں 4.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کم ازکم4 افراد کی موت
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
اس قدرتی آفت میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صوبہ خراسان رضوی کی کاشمر کاؤنٹی میں محسوس کیے گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ کم از کم 4 افراد کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 120 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
زلزلے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تلاشی کتوں کے ساتھ 5 ٹیمیں کاشمر کاؤنٹی کے علاقے میں بھیج دی ہیں۔
اس کے علاوہ تین ایمرجنسی شیلٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 24 منٹ پر آنے والے اس زلزلے نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شدید زلزلے کی وجہ سے زیادہ تر پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
.