سن رائزرزحیدرآباد کے خلاف ممبئی انڈینزکی شرمناک شکست
سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دی۔
میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔
جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 رنز ہی بنا سکی۔
تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی لیکن ٹیم کو فتح کی لکیر کے پار نہ لے جا سکے۔
ممبئی نے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جو شاید اس میچ میں ان کے لیے ایک بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بورڈ پر ڈال دیاجس کا تعاقب ممبئی نہیں کر سکا۔
اگرچہ ممبئی کے بلے باز ٹیم کو جیت دلانے کے لیے آخر تک کوشش کرتے رہے لیکن جیت نہیں سکے۔
حیدرآباد میں 278 رنز یعنی آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا تعاقب کرنے والی ممبئی کی ٹیم نے اچھی شروعات کی۔
روہت شرما اور ایشان کشن نے پہلی وکٹ کے لیے 56 (20 گیندوں) کی شراکت داری کی لیکن ان کو پہلا جھٹکا چوتھے اوور میں ایشان کی صورت میں لگا۔
جو 13 گیندوں میں 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔
.