شکرقندی فائبر، وٹامنز اور معدنیات کا بھرپور ذریعہ ہیں، اس لیے انہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہو جاتا ہے
یہ بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، فاسفورس، کیلشیم، تھامین، کیروٹینائڈز اور پوٹاشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔
شکرقندی کھانےسے کاربوہائیڈریٹ کم اور پیٹ کی چربی کو کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے
شکرقندی غذائی ریشہ سے مالا مال، پانی کی مقدار زیادہ، اور کم گلیسیمک انڈیکس اسے وزن کم کرنے کا بہترین آپشن بناتا ہے۔
صحت مند بینائی کے لیے معاون
شکرقندی وٹامنز کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور یہ بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کو اچھی بینائی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
شکرقندی کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائد مند ہے
ذیابیطس کے مریضوں کو اکثر نشاستہ دار کھانے کو محدود کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ لیکن شکرقندی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے میٹھی خواہشات کو پورا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
پوٹاشیم سے بھرپور شکرقندی کھانا صحت مند دل کو فروغ دیتا ہے۔
شکرقندی فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی، اور وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتا ہے جو اسے دل کے مریضوں کے لیے ایک صحت بخش آپشن بناتا ہے۔