سیمی فائنل میں ہندوستان کی شاندارجیت

ٹی 20ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا۔

172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بلے باز کوئی بڑی شراکت نہ کر سکے۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 50 رن کے اندر ہی آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد ٹیم انڈیا کی جیت محض رسمی طور پر رہ گئی تھی۔

کلدیپ یادو اور اکسر پٹیل نے ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، ان دنوں گیند بازوں نے3-3وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو مہنگا ثابت ہوا۔

ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور ٹیم نے اسکور بورڈ پر 171 رنز بنائے۔

حالانکہ بارش نے ٹیم انڈیا کی اننگز میں کئی بار مداخلت کی ۔

لیکن روہت شرما کے 57 رن اور سوریہ کمار یادو کے 47 رن کی بدولت ہندوستان اسکور کو 171 رن تک پہنچانے میں کامیاب رہا۔

آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا نے 23 رنز کی اور رویندرا جڈیجہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی شکست کی سب سے بڑی وجہ کسی بھی بڑی شراکت کا نہ ہونا تھا۔