ہندوستان نے لگائی جیت کی ہیٹ ٹرک، سپر8 میں ملی انٹری
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے امریکہ کو شکست دے کر T20 ورلڈ کپ 2024 میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے کے ساتھ ساتھ ارشدیپ سنگھ نے بھی ہندوستان کو یہ جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جہاں ارشدیپ نے گیند بازی میں کمال کیا تو وہیں بلے بازی میں سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے ٹیم انڈیا کو سنسنی خیز جیت دلائی۔
ہندوستان کے 3 میچوں میں 6 پوائنٹس ہیں اور ٹیم گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہ کر سپر 8 میں پہنچ گئی ہے۔
ہندوستانی ٹیم اپنے آخری گروپ میچ میں 15 جون کو کینیڈا کا مقابلہ کرے گی۔
میزبان امریکہ کی طرف سے دئے گئے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 18.2 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ٹیم انڈیا کی شروعات بہت خراب رہی۔ وراٹ کوہلی پہلے اوور کی دوسری گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
سوربھ نیتراولکر نے انہیں کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔ روہت شرما 3 رنز کے ذاتی اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ہندوستان کی جانب سے سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں پر ناٹ آوٹ 50 رنز بنائے جبکہ شیوم دوبے 35 گیندوں پر 31 رنز بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔
اس سے پہلے لیفٹ آرم تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ (9/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان نے امریکہ کو 8 وکٹوں پر 110 رنز پر روک دیا۔