شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز شیکھر دھون نے انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
شیکھر گزشتہ ڈیڑھ سال سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ شیکھر دھون نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے یہ جانکاری دی۔
شیکھر نے لکھا : میں اپنے کرکٹ کے سفر کا یہ باب ختم کر رہا ہوں۔ تو میں اپنے ساتھ لاتعداد یادیں لے کر جا رہا ہوں۔ محبت اور حمایت کے لیے شکریہ! جئے ہند!
شیکھر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیلو، آج میں ایک ایسے مقام پر کھڑا ہوں جہاں سے جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو صرف یادیں نظر آتی ہیں۔
میں انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ میں بی سی سی آئی کا بھی بہت شکر گزار ہوں، جس نے مجھے موقع دیا۔
دھون کو 2010میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا۔
سال 2011 میں، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی اور 2013 میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔
دھون کے کیریئر کا 2013بہترین سال رہا تھا۔ جب انہوں نے 26 ون ڈے میچوں میں 1162 رنز بنائے تھے۔
دھون نے ہندوستان کے لیے 167 ون ڈے، 68 ٹی 20 اور 34 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔
نہوں نے ٹیسٹ میں 7 سنچریوں کی مدد سے 2315 رنز بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 17 سنچریوں کی مدد سے 6782 رنز بنائے ہیں۔
ٹی 20 میں دھون نے 11 نصف سنچریاں بنا کر 1759 رنز بنائے ہیں۔
دھون نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 10 دسمبر 2022 کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں کبھی ٹیم انڈیا میں موقع نہیں ملا۔
.