امبانی خاندان کی طرف سے اجتماعی شادی کا اہتمام، دیکھئے تصاویر

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی 2024 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اس شادی تقریب سے پہلے امبانی کنبہ نے  نئی ممبئی کے ریلائنس کارپوریٹ پارک میں 50 پسماندہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کی میزبانی کی۔

مکیش امبانی اور نیتا امبانی اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ  تقریب میں شرکت کی اور جوڑوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پسماندہ خاندانوں کے پچاس جوڑے امبانی خاندان کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھے ۔

اس فنکشن کے ساتھ شروع کرتے ہوئے امبانی خاندان نے آئندہ شادیوں کے سیزن کے دوران ملک بھر میں ایسی سینکڑوں شادیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔

بتادیں کہ امبانی خاندان ہر بڑے خاندانی پروگرام کا آغاز انسانی خدمت سے کرتا ہے۔ ا

اس سے پہلے بھی خاندان میں شادیوں کے موقع پر، امبانی خاندان نے قریبی برادریوں اور این جی اوز کے ساتھ مل کر لوگوں کے لیے فوڈ سروس یا انا سیوا چلائی تھی۔

امبانی خاندان کی جانب سے ہر جوڑے کو سونے اور چاندی کے مختلف زیورات بشمول منگل سوتر، شادی کی انگوٹھی اور نتھنی پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ ہر دلہن کو ’ استری دھن’ کے طور پر 1 لاکھ 1 ہزار روپے کا چیک بھی دیا گیا۔

ہر جوڑے کو ایک سال کے لیے کافی گروسری اور گھریلو سامان بھی تحفے میں دیا گیا، جس میں 36 قسم کی ضروری اشیا جیسے برتن، گیس کے چولہے، مکسر، گدے، تکیے وغیرہ شامل تھے۔

اجتماعی شادی میں موجود لوگوں کے لیے شاندار ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شام کو منعقدہ ثقافتی پروگرام میں وارلی قبیلے کی طرف سے روایتی ترپا رقص پیش کیا گیا۔

شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ، مقامی سماجی کارکنان اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔