سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کی حفاظت کے لیے چند مفید مشور
سرد موسم میں ہونٹ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور انہیں اپنی اصلی حالت پر برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
خواتین سردیوں میں ہونٹوں کو نرم وملائم ودلکش بنانے کے لیے مختلف بازاری لوشن،لپ بام کا استعمال کرتی ہیں
سردی کی ٹھنڈی خشک ہوائیں سب سے پہلے ہونٹوں کو متاثر کرتی ہیں۔
سردی کے موسم میں ہونٹوں کو ٹھنڈ سے بچانا بہت ضروری ہے ورنہ یہ خشک ہوکر پھٹنے لگیں گے ۔
باہر نکلتے وقت اسکارف لے لیں اور ہونٹوں کو ڈھانک کر رکھیں تاکہ ہوا سے بچے رہیں ۔
دن میں تین سے چار مرتبہ لپ بام لگائیں ۔
ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے آپ گھریلو ماسک بھی بنا سکتے ہیں۔
صرف شہد لے کر ہونٹوں پر لگالیں ، چاہیں تو گلیسرین کے ساتھ ملا لیں
ہونٹ جسم کے دیگر حصوں کی نسبت زیادہ جلدی خشک ہوجاتے ہیں ۔
.