وزیر اعظم مودی ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کریں گے
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو بھی دعوت نامہ بھیجا ہے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلز بھی فائنل میچ دیکھنے آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 20 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
فائنل میچ میں گلوکار دعا لیپا، پریتم چکرورتی اور آدتیہ گڑھوی پرفارم کریں گے۔
بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بھی احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے۔
میچ سے ٹھیک پہلے انڈین ایئر فورس کی سوریہ کرن ایروبیٹک ٹیم کا ایئر شو ہوگا۔
مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریے
لنک