دہلی 3 دن تک بند رہے گی، کیا کھلا رہے گا اور کیا بند ہوگا؟

دہلی میں تین دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

جی 20 سربراہ اجلاس 8 سے 10 ستمبر تک دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والا ہے۔

مسافروں کو سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پر سوار ہونے / اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مرکزی حکومت نے بھی ان تین دنوں کے لئے اپنے دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایمبولینسوں یا ضروری خدمات کی نقل و حرکت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی بند رہیں گے۔

دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں کو میٹرو کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پابندی کا حکم 7 ستمبر کی شب سے نافذ  ہوگا اور 10 ستمبر کی شب تک رہے گا۔

جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران شہر میں ٹریفک کو ہموار بنانے کے لئے 10,000 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

مزید اسٹوریز کے لیے لنک پر کلک کریں