رمضان کے مہینے میں ہوسکتی ہے چیمپئنز ٹرافی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری مارچ میں کھیلی جا سکتی ہے۔
میزبان پاکستان نے اس کے لیے اپنا پلان اور ممکنہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا ہے۔
آئی سی سی کے اس ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ان 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچ کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 8 سال کے وقفے کے بعد کھیلی جانی ہے۔
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہندوستان کو شکست دے کر آخری خطاب اپنے نام کیا تھا ۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب آئی سی سی2017کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کیا جائے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اگر آئی سی سی نے پی سی بی کے پلان کو قبول کرلیا تو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز 19 فروری سے 9 مارچ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مجوزہ پلان کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز تین شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل سمیت سب سے زیادہ 7 میچز لاہور میں ہوں گے۔
اس کے علاوہ 5 میچز راولپنڈی اور 3 میچز کراچی میں کرانے کی تجویز ہے۔
کرک بز کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ لاہور میں ہو سکتا ہے۔
.