ہندوستان ایک بار پھر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے

ہندوستانی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی جیت لی ہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی چوکرز کا ٹیگ ہٹانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے بغیر کوئی میچ ہارے ٹرافی جیتی ہے۔

ہندوستان نے دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا ہے۔ 2007 میں پہلی بار ایم ایس دھونی کی ٹیم نے ہندوستان کو اس فارمیٹ میں عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

ہندوستانی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔ پہلی بار 1983 میں اور دوسری بار 2011 میں۔

اگر آئی سی سی ٹرافی کی بات کریں تو ہندوستان کو یہ ٹرافی 13 سال بعد ملی ہے۔

کپتان روہت شرما 9 رنز بنانے کے بعد واک آؤٹ ہوگئے تو ریشبھ پنت اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

مسٹر 360 ڈگری سوریہ کمار یادو صرف 3 رنز بنا سکے۔ تاہم اس کے بعد وراٹ کوہلی اور اکشر پٹیل نے 34 رنز پر 3 وکٹیں گرجانے کے بعد مشکلات کی شکار ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی۔

کوہلی نے 76 رنز کی خوبصورت اننگز کھیلی تو وہیں اکشر پٹیل نے بھی 47 رنز کی تابڑتوڑ اننگز کھیلی ۔

اور آخر میں شیوم دوبے 16 گیندوں پر 27 رنز بناکر ہندوستان کو 176 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کا سب سے بڑا اسکور ہے۔