تین دن میں پروسے جائیں گے 2500 پکوان

دنیا کے سب سے امیر کاروباریوں میں شمار ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے 28 سالہ اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اننت امبانی مشہور صنعت کار ویرین مرچنٹ اور شیلا مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

اننت اور رادھیکا کی شادی اس سال کے پہلے نصف میں ہوگی، جس کے لیے گجرات کے شہر جام نگر میں یکم سے 3 مارچ تک تین روزہ پری ویڈنگ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس پارٹی میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، جن کے لیے انتہائی خاص پکوان تیار کئے جا رہے ہیں۔

منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق دی جارڈن ہوٹل کے سربراہ نے بتایا کہ اس تین روزہ تقریب میں روزانہ چار بار ڈشز پیش کی جائیں گی۔

اس کے لئے تھائی، جاپانی، میکسیکن، پارسی اور پین ایشین سمیت تقریباً 2500 پکوان تیار کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہمانوں کو ناشتے میں 75 پکوان، لنچ میں 225 سے زائد ڈشز اور رات کے کھانے میں تقریباً 275 ڈشز پیش کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ آدھی رات کو بھی ایک بار کھانا پروسا جائے گا، جس میں انتخاب کرنے کیلئے 85 سے زائد پکوان رکھے جائیں گے۔