امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ کورٹ نے  جائیداد قرق کا حکم دیا ہے 

ام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

ان کے خلاف پہلے ہی کئی فوجداری مقدمات زیر التوا ہیں۔

اب وہ اپنے فرزند انس کی جانب سے کی گئی زیادتی کے کیس میں بھی پھنس گئے ہیں۔

نوئیڈا کی سیشن کورٹ نے پیٹرول پمپ کے ملازم پر مارپیٹ کے معاملے میں امانت اللہ خان کے خلاف جائیداد قرق کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے سی آر پی سی کی دفعہ 81/82 کے تحت اٹیچمنٹ(قرق) کے احکامات دیے ہیں۔

امانت اللہ خان اور بیٹے انس کے خلاف نوئیڈا میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انس پر نوئیڈا پٹرول پمپ کے ملازم پر حملہ کرنے کا الزام ہے، جبکہ امانت اللہ پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔

ایم ایل اے امانت اللہ خان اور انس طویل عرصے سے مفرور ہیں۔

جس کی وجہ سے اب نوئیڈا سیشن کورٹ نے اٹیچمنٹ (قرق)کا حکم دیا ہے۔ پولیس اب ایم ایل اے کی جائیداد کسی بھی وقت ضبط کرسکتی ہے۔