یہ 5طاقتور'ادویات'دنیاکی ہربیماری کاعلاج کرسکتی ہیں
دنیا میں بہت سی ایسی قدرتی چیزیں ہیں، جو جسم کے لیے ادویات سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔
ہ چیزیں ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں اور ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو ایک روپیہ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انسان کی اچھی عادتیں دوا کا کام بھی کرتی ہیں اور جسم کو بیماریوں سے بچاتی ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات اور جسمانی سرگرمیاں دنیا کی طاقتور ترین دوا قرار دی جا سکتی ہیں۔
یہ چیزیں آپ کو سنگین بیماریوں سے بچا سکتی ہیں اور ان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جو مسائل سے دوچار ہیں۔
نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال کے گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر انیل اروڑہ کے مطابق لوگوں کو ہمیشہ صحت مند اور فٹ رہنے کے لیے کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
ڈاکٹر انیل اروڑہ کے مطابق سورج کی روشنی، صحت بخش خوراک، چہل قدمی، ورزش اور اچھی طرز زندگی کو 5 طاقتور ادویات قرار دیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق صحت مند رہنے کے لیے ان تمام چیزوں کے علاوہ خود اعتمادی کو بھی اہم قرار دیا جا سکتا ہے۔
اب تک کئی بار تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آپ کی قوتِ ارادی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے اور اعتماد آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔