تھائیرائیڈ کو کنٹرول کرنے کےلیے گھریلو ٹوٹکے
تھائیرائیڈ کا مسئلہ ان دنوں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر یہ مسئلہ خواتین میں زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں جسم میں تھائیرائڈ ہارمونز کی پیداوار غیر متوازن ہو جاتی ہے۔
تھائیرائیڈ سے متعلق مسائل جیسے کہ جسم کے میٹابولزم، وزن اور توانائی کی سطح کو متاثر کرتے ہیں۔
اگر تھائیرائیڈ کا مسئلہ کم نہیں ہو رہا تو کچھ گھریلو ٹوٹکے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
اشوگندھا ایک طاقتور آیورویدک جڑی بوٹی ہے، جو تھائیرائیڈ ہارمون کی پیداوار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دھنیا کا پانی تھائیرائیڈ کے مسائل کا بہترین گھریلو علاج ہے۔
کھانے میں ناریل کے تیل کا استعمال تھائیرائیڈ کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ادرک کی چائے پینے سے تھائیرائیڈ کے مسائل میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دیسی علاج قدرتی طور پر تھائرائیڈ گلینڈ کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
.