سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں آج منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ

سعودی عرب خلیج اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس سال سعودی حکومت نے18لاکھ عازمین کو سعودی عرب آنے اور فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی۔

سن 2023 مجموعی طور پر2ملین مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔ ہندوستان ، پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ملکوں میں عید کل بروز پیر کو ہو گی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت مملکت کی تمام مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی ۔

شیخ ڈاکٹر خالد المحنا مدینہ میں نماز عید الاضحی کی مسجد نبوی میں عید کا خطبہ دیا۔

میڈیاکے مطابق عید کا سب بڑا اجتماع مسجد الحرام میں ہوا جہاں شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عید کا خطبہ دیا اور نماز کی امامت کی۔

انہوں نے خطبے میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے قربانی کے جذبے کو یقینی بنانے کی یاد دہانی کروائی۔

اس موقع پر جنگ کا سامنا کررہے فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعاء کی گئی ہے۔

وہیں دوسری جانب منیٰ میں حجاج کرام نے بڑے شیطان کو رمی کا عمل آج فجر کے بعد شروع کردیا ہے جہاں رمی کا عمل ابھی تک جاری ہے۔

حج انتظامیہ نے رمی کے لیے پیشگی جدول تیار کیا ہے جس کے مطابق ہر زون میں واقع خیموں کے حاجیوں کو رمی کے لیے مقررہ وقت دیا گیا ہے۔

حج منصوبے کے مطابق مزدلفہ سے واپسی پر حجاج کو خیموں میں جانے کا پابند بنایا گیا ہے جہاں وہ رمی کے لیے اپنے وقت کا انتظار کریں گے۔

جمرات لے جانے والے تمام راستوں پر حج سکیورٹی فورس تعینات ہیں جہاں حاجیوں کو سامان لے جانے کی اجازت نہیں۔