کیا مرچ صحت کے لیے اچھی ہے؟

جب ہم ہندوستانی کھانوں کی بات کرتے ہیں تو مرچ کا ذکر نہ کرنا ناممکن ہے۔

ہم کھانے میں ہری اور سرخ مرچ دونوں استعمال کرتے ہیں۔

سرخ مرچ زیادہ تر پاؤڈر کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، جبکہ ہری مرچ کو پوری یا کاٹ کر کھایا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں میں کیا فرق ہے اور کون سی مرچ آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے؟

آج ہم آپ کو سرخ مرچ اور ہری مرچ میں فرق بتا رہے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق سرخ مرچ اور ہری مرچ دونوں کا استعمال صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔

ہری مرچ میں پروٹین، فائبر، کیلشیم، آئرن، سوڈیم، میگنیشیم، زنک، کاپر، وٹامنز جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔

سرخ مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس، پوٹاشیم، وٹامن سی جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔

ہری مرچ آپ کے ہاضمے، ہائی بلڈ شوگر لیول، قوت مدافعت، وزن میں کمی اور جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

سرخ مرچ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، کیلوریز جلانے اور قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ہے۔

اگر ہری مرچ اور سرخ مرچ کا موازنہ کیا جائے تو یقینی طور پر ہری مرچ آپ کی صحت پر زیادہ مثبت اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہری ہو یا سرخ مرچ، اسے حد سے زیادہ کھانا فائدہ کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔