بالی ووڈ کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ اسٹارز

امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان تک، جانئے بالی ووڈ کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ  اسٹارز کی تعلیمی قابلیت

امیتابھ بچن نے اسکول کی تعلیم الہ آباد کے بوائز ہائی اسکول اینڈ کالج اور نینی تال کے شیروڈ کالج سے حاصل کی۔

امیتابھ بچن نے  1962 میں دہلی یونیورسٹی کے کیروڑی مال کالج سے بیچلر آف سائنس کی ڈگری کی۔

جان ابراہم نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے بامبے سکاٹش اسکول سے مکمل کی۔

انہوں نے جے ہند کالج سے گریجویشن کی اور پھر ایم ای ٹی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بمبئی سے ایم بی کیا۔

سارہ نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں تاریخ اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی اور تین سال میں ڈگری مکمل کی۔

شاہ رخ خان نے اپنی اسکول کی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمباس اسکول سے حاصل کی

انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری کی

پرینیتی چوپڑا نے امبالہ کے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری میں تعلیم حاصل کی۔

اداکارہ نے انگلینڈ کے مانچسٹر بزنس اسکول سے تین (بزنس، فنانس اور اکنامکس) میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔

آیوشمان کھرانہ نے چندی گڑھ  کے سینٹ جان ہائی اسکول اور ڈی اے وی کالج میں تعلیم حاصل کی۔

آیوشمان نے پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر ڈگری کی۔