اداکارہ شویتا تیواری نے ساڑی میں دکھائی ایسی ادائیں فینس کے اڑ گئے ہوش
ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور وہ اکثر اپنے لک سے انسٹاگرام پر دھمال مچاتی نظر آتی ہیں ۔
اپنی تازہ تصاویر میں شویتا تیواری روایتی لک میں فینس کی دھڑکنوں کو بڑھاتی نظر آرہی ہیں ۔
ان تصاویر میں شویتا تیواری ریڈ کلر کی ساڑی اور میچنگ ڈیپ نیک بلاوز میں ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔
شویتا تیواری نے اپنے اس دیسی لک کو بڑے بڑے جھمکوں ، رنگس اور کڑے کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔
گلاسی میک اپ کے ساتھ میچ کرتے ہوئے شویتا تیواری نے اس دوران اپنے بالوں کو سائیڈ پارٹیڈ اسٹائل میں کھلا چھوڑ رکھا ہے ۔
ان تصاویر میں اداکارہ شویتا تیواری نے کسی کیپشن کے بغیر ان تصاویر کو شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے صرف ریڈ روز سمبل کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔
اداکارہ شویتا تیواری کا شمار ٹی وی انڈسٹری میں کی مشہور اداکاراوں میں ہوتا ہے ۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر بھی زبردست فین فالوئنگ ہے ۔
.