میں بی جے پی میں تھا، ہوں اوررہوں گا، مرکزی وزیر نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے رائزنگ بھارت سمٹ کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران دوسری پارٹی کی طرف سے مدعو کئے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کا سچا کارکن ہوں۔
میں بی جے پی میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران ادھو ٹھاکرے نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، ‘پی ایم نے کہا ہے سب کا ساتھ ،سب کا وکاس، میں اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کو اپنا خاندان سمجھتا ہوں۔
لوک سبھا انتخابات2024 میں جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا، ‘پی ایم مودی پی ایم بنیں گے، ہم 400 کے نشانے کو پار کریں گے، یہ بھی فائنل ہے اور میں بھی جیتوں گا۔’
نتن گڈکری نے کہا، ‘ہر کسی کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ میں نے ان تمام لوگوں کے لیے کام کرنے کی کوشش کی جو میرے پاس مسائل لے کر آئے۔
نتن گڈکری نے نیوز 18 سے کہا، ‘میں سچ بولتا ہوں، کسی کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، کچھ لوگ اپنی بات میرے منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔’
مرکزی وزیر نتن گڈکری کے علاوہ مرکزی وزیر اشونی وشنو نے اس سمٹ میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔