ایسی ڈریس میں  اب نظر آئیں اداکارہ عرفی جاوید ، دیکھئے تصاویر

فیشن کوئن عرفی جاوید اپنے اترنگی آوٹ فٹ کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

عرفی جاوید ہر بار کوئی ایسا عجیب و غریب آوٹ فٹ پہنے نطر آتی ہیں، جس کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے ۔ 

اب حال ہی میں عرفی جاوید ایک مرتبہ پھر ممبئی میں نظر آئیں، جہاں سے ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔ 

 ان تصاویر میں عرفی جاوید آکٹوپس کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں ۔

ان تصویروں میں عرفی کے  لکس کو دیکھ کر اب لوگ انہیں ٹرول کررہے ہیں ۔

اداکارہ عرفی جاوید بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں ، جو آکٹوپس کی طرح لگ رہا ہے ۔ عرفی کا یہ آوٹ فٹ دیکھ کر ہرکوئی حیران ہے ۔

اس بلیک آوٹ فٹ کے ساتھ عرفی جاوید نے ہائی ہیلس پہنے ہوئے ہیں ۔ اس دوران عرفی ہاتھ پھیلا کر پوز دیتی نظر آئیں ۔

اداکارہ عرفی جاوید کے لک کو دیکھ کر لوگوں کو اسپائیڈر مین 2 کے ڈاکٹر آکٹوپس کی یاد آگئی ۔

اداکارہ عرفی جاوید اس دوران ایک سے بڑھ کر ایک پوز دئے ۔ اداکارہ کا یہ لک سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔