سرکہ کھانے کے علاوہ گھر کی صفائی میں بھی بہت مددگار
سرکہ ایک کیمیکل پروڈکٹ ہے جو گھر کی بہت سی چیزوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
کھانا پکانے اور صفائی کے لیے سرکہ کی دو مختلف اقسام کا استعمال ہوتا ہیں۔
سرکہ اپنی تیزابی خصوصیات کی وجہ سے طاقتور کلینر ہے۔لیکن یہ ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔
یہاں ہم جانیں گے کہ گھر میں ہمیشہ سرکے کی بوتل کیوں رکھنی چاہیے
کپڑوں سے داغ دھبے دور کرنے کے لیے سرکہ سے بہتر کوئی حل نہیں ہے۔
اپنی واشنگ مشین میں ڈٹرجنٹ کے ساتھ ایک کپ سرکہ ڈالیں اور کپڑے دھو لیں۔
اس سے کپڑوں سے بدبو دور ہو جاتی ہے اور کپڑے نرم ہو جاتے ہیں۔
کافی مشین سے لے کر مائیکرو ویو ، فریج وغیرہ کی صفائی کے لئے، سفید سرکہ بہترین ہے۔
برتن جلنے کے نشانات کو صاف کرنا ایک پریشانی کی طرح لگتا ہے۔
لیکن آپ سفید سرکہ کے استعمال سے انہیں کسی بھی وقت آرام سے صاف کرسکتے ہیں۔
یہاں پر کلک کریں