ویراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا  کیا اعلان

ویراٹ کوہلی اور روہت شرما نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے بعد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ویراٹ نے جیسے ہی ٹائٹل جیتا، انہوں نے فوری طور پر براڈکاسٹر کو اپنی ریٹائرمنٹ کی اطلاع دی۔

جب کہ روہت شرما نے پریس کانفرنس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ان دونوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ نے ہندوستانی کرکٹ کے ایک دور کا خاتمہ کردیا۔

روہت 2007 سے اور ویراٹ 2010 سے ہندوستان کی T20 ٹیم کا حصہ ہیں۔

دونوں نے اس فارمیٹ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے اور اب ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن کر اپنے کیریئر کا خاتمہ کیا۔

تاہم، ان دونوں کے کیریئر کے ساتھ منسلک ایک اتفاق ہے۔

ویراٹ کوہلی نے 12 جون 2010 کو اپنے T20 انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ اب 14 سال بعد انہوں نے اپنا آخری میچ جون میں ہی کھیلا۔

ویراٹ نے ہندوستان کے لیے 125 ٹی 20 میچ کھیلے، 48.69 کی اوسط سے 4188 رنز بنائے۔

روہت کے کیرئیر کا اختتام، ایک چیمپئن کے طور پر ہوا، روہت نے 2007 میں T20 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیت کر اپنے T20 بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔

اب نویں ایڈیشن میں انہوں نے خود ہندوستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ چیمپئن بنانے کی قیادت کی اور بطور چیمپئن اپنے کیریئر کا خاتمہ بھی کیا۔

روہت شرما نے ٹیم انڈیا کے لیے ٹی 20 میں بطور کپتان 50 میچ جیتے ہیں اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

ٹی ٹونٹی میں اب تک کسی کپتان نے ان سے زیادہ میچ نہیں جیتے ہیں۔