یہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا قبرستان عراق کے شہر نجف میں واقع ہے۔
اس کا نام
وادی السلام
ہے۔
وادی السلام کا مطلب امن کی وادی ہے۔
جب سے ان علاقوں میں دولت اسلامیہ کا غلبہ بڑھا، تب سے یہ قبرستان بھی بڑھ رہا ہے۔
پہلے یہاں 80 سے 120 لوگوں کی تدفین ہوتی تھی۔
لیکن دولتِ اسلامیہ کی آمد کے بعد یہاں روزانہ 150 سے 200 کے قریب لوگ دفن ہوتے ہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ اسے دنیا کا سب سے بڑا قبرستان سمجھا جاتا ہے۔
یہ قبرستان پیغمبر اسلام ﷺ کے داماد یعنی پہلے امام حضرت علی ؑ کی قبر کے قریب واقع ہے۔
یہاں ایک معیاری 25 مربع میٹر خاندانی تدفین کی جگہ کی قیمت تقریباً 3.3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔