گاجر کھانے کے صحت سے متعلق 5 فوائد

وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں

گاجر کم کیلوریز والی اور فائبر سے بھرپور غذا ہے۔ یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتی ہیں

گاجر میں بیٹا کیروٹین کی شکل میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔وٹامن اے سے بھرپور غذائیں آنکھوں کے مسائل اور عمر سے متعلق بینائی کی کمی کو روکنے میں مدد کرتی ہیں۔

کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں

گاجر میں کیروٹینائڈز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلز ( جو کینسر کا سبب بنتے ہیں) کو ختم کرتے ہیں

قوت مدافعت بڑھاتے ہیں

گاجر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے جو  مدافعتی نظام کو فروغ دیتے ہیں۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گاجر میں گلائیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جس سے یہ بلڈ شوگر میں بہت کم اضافہ کرتا ہے۔ لہذا گاجر ذیابیطس مریضوں کے لئے اچھا سمجھا جاتا ہے