مونگ پھلی کے فوائد
جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
مونگ پھلی ذائقے کے ساتھ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
مونگ پھلی میں فائبر اور پروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مونگ پھلی میں مینگنیج، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔ جس سے بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے۔
مونگ پھلی میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو زکام اور فلو سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
مونگ پھلی میں پولی فینولک اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مونگ پھلی میں فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو جلد کی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
مونگ پھلی میں موجود غذائی اجزاء پیٹ سے متعلق کئی مسائل کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
مونگ پھلی میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
مونگ پھلی میں وٹامنز، منرلز، غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں، جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
مونگ پھلی میں ریسویراٹرول ہوتا ہے، اس کے استعمال سے ڈپریشن کی حالت بہتر ہوتی ہے۔
مونگ پھلی میں لائسین پایا جاتا ہے جو بالوں کو جڑ سے مضبوط کرتا ہے۔
.