انڈے کھانے کے فائدے
انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں
انڈوں میں وٹامن بی 2کے ساتھ رائبوفلاوین پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو توانائی ملے گی ۔
اس کے کھانے سے جسم میں داخل ہونے والی دیگر غذاؤں کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔
انڈوں کی مدد سے وزن کو کم کرنے میں مددملے گی ۔
انڈوں میں ایک عنصر کولین پایا جاتا ہے جوکہ اعصابی نظام اور دماغ کو مضبوط بناتا ہے ۔
ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ انڈوں میں موجود لائسین کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم ہوجاتا ہے ۔
انڈوں میں وٹامن ڈی اور کیلشم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کہ وجہ سے انڈے ہمارے دانتوں کو مضبوط کرتے ہیں ۔
وٹامن ڈی اور کیلشم کی موجودگی نہ صرف دانتوں کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ان کی وجہ سے ہماری ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں ۔
.