لوگ زمانہ قدیم سے لہسن کو استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے فوائد سے تو کسی کو انکار نہیں ہے لیکن اس کو الگ الگ طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر لوگ کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے اس کو استعمال کرتے ہیں ۔ جب کہ کچھ لوگ نہار منہ اس کو کچا کھاتے ہیں۔
لہسن انسانی جسم میں موجود مدافعتی نطام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اس کا روزانہ استعمال موسمی بخار کے خطرات 63 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔
اس لیے اس لہسن کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو بیماریوں سے بچائے گا جس سے آپ کی صحت برقرار رہے گی۔
لہسن دانتوں کی تکلیف کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ چوں کہ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اس لیے یہ منہ میں دانتوں کے درد کا باعث بننے والے بیکٹیریا کی افزائش کو روکتا ہے۔
اگرآپ ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کر رہے ہیں تو لہسن کو باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔ کیوں کہ یہ خون کی شریانوں کو سکڑنے سے روکتی ہے اور ان کا تناؤ بھی کم کرتی ہے۔
لہسن سوزش کو کم کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے اچانک لاحق ہونے والی خارش سے نجات دلاتی ہے۔ اس کے تیل کو اگر خارش والی جِلد پر لگایا جائے تو کچھ دیر بعد خارش ختم ہو جائے گی۔
لہسن دماغ کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے اور درمیانی عمر میں اس کا استعمال الزائمر کے خطرات بھی کم کرتا ہے۔
اگرآپ کو جِلد کی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑ جائے تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھا دیں۔ اس سبزی کے استعمال میں اضافے سے جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار کم ہو گی جس سے جِلد تر و تازہ رہے گی۔