آم کھانے کے کچھ حیرت انگیز فائدے

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں تمام خصوصیات ہائی جاتی ہیں جو دوسرے پھلوں میں نہیں پائی جاتیں۔

موسمِ گرما میں اس پھل کو سوغات کی حیثیت حاصل ہوتی ہے، جب کہ اس کا ذائقہ خوش گوار ہوتا ہے اور اس کی خوشبو نہایت بھلی ہوتی ہے۔

اس لیے آم ہر عمر کے افراد کو پسند ہوتا ہے۔

آم کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے، جن کو کھانے سے دل نہیں بھرتا اور اس کے استعمال سے صحت پر بہت زیادہ مثبت اثرات بھی ظاہر ہوتے ہیں۔

کیوں کہ آم میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ان غذائی اجزاء کی تعداد بیس سے زیادہ ہوتی ہے۔

ان اجزاء میں وٹامن اے، وٹامن بی6، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن کے، میگنیشیم، پوٹاشیم، فائبر، فولیٹ، کاپر، اور کاربو ہائڈریٹس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

آم میں پوٹاشیم اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو خون کی شریانوں کو پر سکون رکھتے ہیں، صحت مند نبض میں مدد فراہم کرتے ہیں، اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی کمی لاتے ہیں۔

کیلشیم اور وٹامن کے کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری لاحق ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے آسانی کے ساتھ ان کے ٹوٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

آم جسم کو فائبر کے ساتھ ساتھ ہائڈروجن بھی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی دور ہوتی ہے اور قبض کی علامات میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔