سرخ مرچ صحت کے بہت سے مسائل کا علاج ہے
ہندوستانی کچن میں پائے جانے والے زیادہ تر مصالحے صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ان مصالحوں میں بہت سے ایسے خصوصیات پائے جاتے ہیں جو صحت کے بہت سے مسائل کا علاج ہے۔
آج ہم آپ کو سرخ مرچ کے خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے۔
سرخ مرچ میں پوٹاشیم کا اعلیٰ معیار پایا جاتا ہے۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
سرخ مرچ میں کیپسیسن پایا جاتا ہے جو جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔جس کی وجہ سے جسم میں کیلوریز کم ہوجاتی ہیں۔
سرخ مرچ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
سرخ مرچ میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو شریانوں اور خون کی نالیوں کو کھولنے میں مدد دیتے ہیں۔
لال مرچ میں وٹامن اے اور سی ہوتا ہے۔ یہ بالوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
لال مرچیں ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
لال مرچ ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
.