کشمش کے جسم اور مجموعی طور پر صحت پر مندرجہ ذیل مثبت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
کشمش آئرن سے بھرپور ہوتی ہے جسے خون کی کمی دور کرنے کے لیے بہت اہم سمجھا جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی بڑھاتی ہے۔
کشمش چوں کہ قدرتی شکر سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ جسم کی چینی کی مطلوبہ طلب کو کم کرتی ہے۔
یہ خشک میوہ پوٹاشیم سے مالا مال ہے جو جسم میں موجود نمکیات کی مقدار کو متوازن کرتا ہے۔ جسم میں موجود نمکیات کی مقدار متوازن ہونے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
مرادنہ کمزوری کو ختم کرنے کے لیے کشمش کا استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔
کشمش خواتین کے جنسی مسائل کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔
کشمش فائبر سے مالا مال ہوتی ہے اور روزانہ اس کو بھگو کر استعمال کرنے سے قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاضمہ کے دیگر مسائل میں بھی کمی آتی ہے۔
اس میوے میں ایسا کیمیائی نباتاتی مواد پایا جاتا ہے جو انسانی جِلد کو تیز دھوپ کے نقصانات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کشمش میں وافر مقدار میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے سانس کی بد بو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہر وقت تازہ اور خوش گوار سانس کا احساس رہتا ہے۔