سونف کا استعمال شروع کر دیں، فوائد آپ کو حیران کر دیں گے

کھانے کے بعد ہاضمے کے مسائل کو دور رکھنے کے لیے ہم اکثر سونف کا استعمال کرتے ہیں۔

سونف میں بہت سے مفید خصوصیات ہیں، جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

سونف ہمیں کئی خطرناک بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہے۔ اس کے فائدے جانیں۔

سونف میں پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو کہ ایک طاقتور اینٹی انفلامیٹری ایجنٹ ہے، یہ صحت کے لیے بہت موثر ہے۔ 

ہیلتھ لائن کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد سے امراض قلب، موٹاپا، کینسر، اعصابی بیماری اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کے استعمال سے آپ کی بھوک بڑھے گی، ہاضمہ ٹھیک رہے گا اور آنتوں کی صحت بھی اچھی رہے گی۔

سونف کھانے کے فوائد کا تعلق دل کی صحت سے بھی ہے۔ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہائی کولیسٹرول کے مسئلے کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونف اور اس کے عرق میں کینسر سے لڑنے والے عناصر ہوتے ہیں جو کینسر کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سونف کا استعمال دودھ پلانے والی خواتین اور ان کے بچے کو بھی کافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔