کاجو کھانے کے فوائد

دل کی صحت

کاجو میں موجود ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے دل کی بیماری، فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ذیابیطس

ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد جن کی روزانہ کیلوریز کا 10 فیصد کاجو سے حاصل ہوتی ہیں ان میں انسولین کی سطح ان لوگوں کے مقابلے میں نسبتا کم ہوتی ہے جو کاجو بالکل نہیں کھاتے۔

بلڈ پریشر

کاجو میں غذائی اجزاء خون کی شریانوں کو ہلکا کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

کولیجن

کاجو میں تانبے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ تانبا ہمارے جسم میں کولیجن اور ایلاسٹین کی سطح کو برقرار رکھتا ہے. یہ خراب ٹشو یا کولیجن کو تبدیل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت

کاجو ہڈیوں کے لئے اہم ہیں کیونکہ وہ ہڈی میں کیلشیم کے انضمام میں مدد کرتے ہیں۔