مولی کے پتے کھانے کے فوائد
سردیوں کے موسم میں مولی کا استعمال اچھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
لیکن
کیا آپ جانتے ہیں کہ مولی کے پتوں کو سبزی یا جوس کے طور پر استعمال کرکے کئی طرح کی بیماریوں سے بچا جاسکتے ہیں
۔
مولی کے پتوں میں وٹامنز، منرلز، فائبر وغیرہ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
مولی کے پتوں میں فائبر اور آئرن کی وافر مقدار ہوتی ہے جو خون کے بہاؤ کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
مولی کے پتوں میں آئرن اور فاسفورس جیسے معدنیات ہوتے ہیں جو قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔
مولی کے پتوں میں لیوٹولن پایا جاتا ہے جو گٹھیا کے درد سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔
مولی کے پتوں میں موجود فائبر معدے کے افعال کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
مولی کے پتوں میں فائٹو کیمیکلز اور اینتھوسیانین جیسے مرکبات ہوتے ہیں، یہ مرکبات جسم میں کینسر کے خلیات کی افزائش کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔
مولی کے پتے جگر کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
.