سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟

سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو ہونٹوں کے خشک ہونے اور پھٹنے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے؟ سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کا مسئلہ کیوں زیادہ ہوتا ہے؟

موسم سرما میں ہوا میں نمی کی کمی سے ہونٹوں کے خشک ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

ہونٹوں کی جلد انسانی جسم میں سب سے نازک اور پتلی ہوتی ہے۔

ہونٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی سوراخ نہیں ہوتا اور نہ ہی پسینہ آتا ہے۔

اس کے علاوہ سردیوں میں پانی کم پیا جاتا ہے، اس لیے جب جسم میں پانی کی کمی ہو تو ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں۔

پانی کی کمی، خشک موسم یا وٹامن کی کمی وغیرہ ہونٹوں کے پھٹے ہونے کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔

جسم میں وٹامن بی12، بی6، بی9 کی کمی ہونے پر بھی ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ سردیوں کے علاوہ دوسرے موسموں میں بھی پھٹے ہونٹوں کا شکار ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔