شادی کے بعد لڑکی کا نام کیوں بدلا جاتا ہے؟
شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور کئی لوگ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔
شادی کے بعد لڑکی کا نام تبدیل کرنے کا رواج کئی سالوں سے ہیں۔
کئی جگہوں پر لڑکیوں کی کنیت تبدیل کی جاتی ہے، جب کہ کچھ جگہوں پر لڑکیوں کا پورا نام تبدیل کرنے کا رواج ہے۔
سندھی ثقافت میں شادی کے بعد لڑکی کا پورا نام بھی تبدیل کیا جاتا ہے۔
سندھی معاشرے میں شادی تب ہی مکمل سمجھی جاتی ہے جب لڑکی کا نیا نام شوہر کے نام کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔
لڑکی کا نام تبدیل کرنے کی وجہ سمجھی جاتی ہے کہ شادی ایک لڑکی کے لیے نئے جنم کی طرح ہے۔
شادی کے بعد لڑکی اپنے ہی گھر سے بیگانہ ہو جاتی ہے اور پھر شوہر اس کی پہلی اہمیت بن جاتا ہے۔
ایسے میں دلہن ایک نئے نام اور شناخت کے ساتھ اس نئی زندگی میں قدم رکھتی ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ہر رسم و رواج بدلتے گئے۔ اس کے ساتھ شادی کے بعد لڑکیوں کا نام اور کنیت تبدیل کرنے کا رواج بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔
یہاں پر کلک کریں